۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حسینی بوشهری

حوزہ / آیت اللہ حسینی بوشہری نے "طوفان الاقصی" آپریشن پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا: اس مزاحمت نے دنیا کی تمام سپر پاورز کو حیرت اور سکتہ میں مبتلا کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج ہمیں اس عظیم آپریشن پر فخر کرنا چاہیے کیونکہ اس مزاحمت نے اپنے تمام مظلومیت کے باوجود دنیا کی تمام طاقتوں کو دنگ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ واقعہ درحقیقیت صہیونیوں کے جرائم کا بدلہ ہے۔ قرآن کریم میں خداوند متعال کے ارشاد کے مطابق "ظلم کبھی بھی پائیدار نہیں رہے گا"۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے دینی طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: دینی طلباء کو "جہاد تبیین" کے میدان میں داخل ہونا چاہئے۔ ہر حال میں خدا پر توکل رکھیں۔ خدا بھی اپنے مخلص بندوں کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: علماء و طلاب کرام کسی بھی حال میں اپنے فریضہ کو فراموش نہ کریں اور جہاں تک ممکن ہو معاشرہ کی اصلاح کے سلسلہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .